سرکاری سکولوں میں اندراج مہم

سرینگر//سکولوں میں11نومبر سے شروع ہوئی بچوںکی اندراج مہم کے تحت تعلیمی زون رعناواری کی طرف سے گھر گھر مہم کے دوران اساتذہ نے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ایک سو کے قریب نئے بچوں کاسکولوں میںاندراج عمل میں لایا ہے ۔زونل ایجوکیشن آفیسر رعناواری شائستہ مسرت کی سربراہی میں گھر گھر مہم کے تحت نکالی گئی ریلی کے دوران اساتذہ نے خواجہ یاربل، حسن آباد، آنچاری محلہ، ناگو محلہ، ٹھپو محلہ، وار محلہ ،بیگ محلہ ، شاہ آباد محلہ اور دیگر علاقوںمیں والدین کے ساتھ رابطہ کرکے تعلیم کو عام کرنے اور تمام بچوں کو تعلیم کے نور سے آراستہ کئے جانے کا پیغام دیا۔ بچوں کی اندراج مہم کے دوران بائز مڈل سکول خلیفہ پورہ، مڈل سکول کاٹھی دروازہ اور مڈل سکول سعیدہ کدل کی کارکردگی قابل سراہنا رہی۔