سرکاری اسکولوں میں بچوں کااندراج | کاکہ پورہ میں مہم زورو شور سے جاری

 سرینگر// پلوامہ کے کا کہ پورہ زون میںقائم سرکاری اسکولوں میں بچوںکو داخل کرنے کی مہم شدو مد سے جا ری ہے۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے زونل ایجوکیشن افسر کا کہ پورہ غلام رسول ماگرے نے ایک ٹیم تشکیل دے رکھی ہے ۔ وانپورہ کے ایک پرائیویٹ اسکول کے تمام بچوں نے سرکاری مڈل اسکول میں داخلہ لیا۔ ادھر زڈ ای او کاکہ پورہ کی ہدایت پر وانپورہ کے علاوہ زون کے دیگر علاقوں میں بھی یہ مہم زوروشورسے جا ری ہے۔ کے این ایس