جموں//سرپنچ ایسو سی ایشن میراں صاحب کے ایک وفد نے یہاں پیر کے روز ناظم دیہی ترقیات مس ریحانہ بٹول (کے اے ایس ) کے ساتھ ملاقات کی۔ ایک بیان کے مطابق وفد نے ناظم دیہی ترقیات کو ایک میمورنڈم پیش کیا ۔وفد کی قیادت ایسو سی ا یشن کے صدر پنڈت پون رینہ کر رہے تھے۔ ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک کے نام میمورنڈم میں پنچایتی ادارون کو مستحکم بنانے اور انہیں با اختیار بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔ وفد میں سرپنچ راج سنگھ ، پرمجیت سنگھ پما، دیال پال، رمیش لعل و ایسو سی ایشن کے دیگر ممبران بھی شامل تھے۔
سرپنچ ایسوسی ایشن کا وفد ناظم دیہی ترقیات سے ملاقی
