سروے فہرست میں مستحق کنبوں کونظراندازکرنے کاالزام

مینڈھر//مینڈھر کی پنچائت سلانی کے سرپنچ نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ دیہی ترقی کے اعلی ملازمین سے اپیل کی ہے کہ جن لوگوں کے مکان گر گئے ہیں یا نہایت خستہ حالت میں ہیںکومکان تعمیرکرنے کےلئے سرکاری سکیم سے مستفیدکیاجائے۔یہاں جاری پریس بیان میںسرپنچ پنچایت سلانی نے کہاکہ سلانی پنچائت کے نابنہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے محمد رزاق نامی شخص نہایت غریب اوراس کے مکان کی خستہ حالت ہے اور متعلقہ محکمہ کے ملازمین نے اس کو سیک ڈاٹاکی فہرست سے باہررکھاہے جوکہ افسوسناک بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب مرکزی حکومت غریب لوگوں کو مکان کیلئے رقومات دے رہی ہے تو پھر غریب لوگوں کو اس سکیم کا فائدہ کیوں نہیں مل رہا ہے۔اس سلسلہ میں جب محمد رزاق سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے مکان کی تعمیر کےلئے سرکاری سکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے در در کی ٹھوکریں کھائیں اور ہر دفتر کے چکر کاٹے لیکن میں غریب شخص تھا میری کسی بھی ملازم نے نہیں سنی اور آج میرا مکان گر رہا ہے میں اپنے غریب بچوں کو کہاں لے کر جاﺅں اور کس کے گھر ٹھہروں ۔ اس سلسلہ میں متعلقہ سرپنچ کا کہنا ہے کہ ایک انکوائری ٹیم مقرر کی جائے اور علاقہ میں آ کر حالات کا جائزہ لے اور جہاں غریب لوگوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا ہے ان کے ساتھ انصاف کیا جائے کیونکہ علاقہ میں زیادہ تر غریب لوگ ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ جب لوگوں نے یہ سروے فہرست بنائی ہے اس کی تحقیقات عمل میں لائی جائے اور فوری طور سروے فہرست کو دوبارہ تیار کیا جائے کیونکہ میں نے ہر لسٹ کو ڈھونڈا اس غریب شخص کا نام لسٹ میں نہیں ملا ہے۔اس سلسلہ میں جب بی ڈی او منکوٹ سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ یہ غریب شخص ہے اس کے مکان کی حالت خستہ ہے اور اس شخص کیلئے کوئی نہ کوئی بندو بست کیا جاناچاہیئے تو اگر سروے لسٹ میں نہیں ہے تو پھر بھی ایسے آدمی کو ہم چھوڑ نہیں سکتے۔