جموں//آج صبح تک 1,35,590اُمید واروں نے بورڈ کے آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کی جبکہ 62,080 اُمید واروں نے درجہ چہارم اسامیوں کے آن لائن درخواست پیش کرنے کا عمل مکمل کیا۔بورڈ نے جے کے ایس ایس بی کے آن لائن ایپلیکیشن پورٹل پر آن لائن درخواستیں جمع کروانے کے لئے 10؍ جولائی 2020 ء کو شروع ہونے کی تاریخ مقرر کی تھی جبکہ یہ بات نوٹ کی گئی کہ کل 82,000 منفرد اَفرادنے بورڈ کے آن لائن ایپلیکیشن پورٹل پررسائی حاصل کی۔ جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے درجہ چہارم اَسامیوںکے لئے جموںوکشمیر بھرتی ( خصوصی بھرتی) قواعد 2020 کے تحت مختلف محکموںمیں ضلع صوبائی یونین ٹریٹری کیڈر کے لئے 8575 درجہ چہارم اسامیوں کو اشتہاری نوٹیفکیشن نمبر 1آف 2020 ،بتاریخ26.06.2020مشتہر کیا ہے۔بورڈ نے سری نگر اور جموں میں دو ہیلپ لائن اُمید واروں کی سہولیت کے لئے شروع کی ہے اور اگر کسی فرد کو درخواست پیش کرنے میں تکنیکی یاکسی وجہ سے مشکل پیش آرہی ہو توو ہ اِس ضمن میں مزید معلومات اور رہنمائی کے لئے [email protected]پرمیل بھیج سکتا ہے۔
سروس سلیکشن بورڈ کی درجہ چہارم کی اسامیاں | 10جولائی2020ء سے 62,080 درخواستیں موصول
