جموں//جموںوکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کی 164 ویں بورڈ میٹنگ جموں میں چیئرمین خالد جہانگیر کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔میٹنگ کے دوران مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ اِن امور میں کشمیر صوبے میں مختلف زمروں کی اِسامیوں کو ریلیز کرنے ، پی ایم سپیشل پیکیج کے تحت سلیکشن جاری کرنے اور دیگر اَسامیوں کے انتخاب کو حتمی شکل دینا شامل ہے۔بورڈ نے 40اَسامیوں کے سلیکشن کو بھی منظوری دی ۔بورڈ نے میڈیکل اسسٹنٹ ڈویژن کیڈر کشمیر کی اَسامیوں کی سلیکشن لسٹ متعلقہ محکمہ کو بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا۔بورڈ نے جے ای الیکٹریکل کی 30اَسامیاں واپس پی ڈی ڈی محکمہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا تاکہ اہلیت کا تعین کیا جاسکے۔میٹنگ میں بورڈ کے ارکان اور کئی دیگر اَفسران نے بھی شرکت کی۔