سروس سلیکشن بورڈ میں خالی اسامیاں

سری نگر//پرنسپل سیکریٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ( ایس ڈی ڈی) ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے جے اینڈ کے سروسز سلیکشن بورڈ (ایس ایس بی )کے چیئرمین خالد جہانگیر کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جس میں محکمہ میں مختلف نان گزیٹیڈ اَسامیوں کی بھرتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔میٹنگ میں سیکرٹری ایس ڈی ڈی ناظم ضیاء خان ، ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی سُدرشن کمار ، جوائنٹ ڈائریکٹر پبلک لأ افسران اور محکمہ کے اَفسران نے شرکت کی۔پرنسپل سیکرٹری نے چیئر مین سے کہا کہ محکمہ کی جانب سے وقتاً فوقتاً بھرتیوں کے لئے حوالہ دیا گیا ۔اُنہوں نے ان سے کہا کہ اِنسٹرکٹروں کی اَسامیوں کو جلد از جلد پُر کریں تاکہ اِداروں میں ماہرین تعلیم متاثر نہ ہوں۔ڈاکٹر سامون نے کہا کہ معیاری اَفرادی قوت کی بھرتی کے لئے میرٹ واحد اَصول ہونا چاہیئے ۔انہوں نے اُن سے کہا کہ وہ صرف مناسب چینل کے ذریعے لوگوں کو محکمہ میں شامل کرنے کے حق میں ہے۔اُنہوں نے محکمہ کے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ بھرتی کے قواعد کو اَپ ڈیٹ کریں تاکہ محکمہ میں تازہ اور پیشہ ور اَفرادی قوت کا اضافہ ہو۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ بھرتی قواعد میں تازہ ترین اور متعلقہ قابلیت کو شامل کریں تاکہ مناسب قابلیت اور مہارت کے حامل اَفراد محکمہ میں آئیں۔چیئرمین نے میٹنگ کو جانکاری دی کہ عدالت میں دو رِٹ پیٹشنز چل رہی ہیں جنہیں ایڈمنسٹریٹیو ٹربیونل کو منتقل کیا جارہاہے ۔میٹنگ کو مزید بتایاگیا کہ محکمہ کی بھرتی کے تحت تقریباً200 نان گزیٹیڈ اور 192 درجہ چہارم کی اَسامیاں ہیں اور یہ جلد ہی پُر کی جائیںگی۔میٹنگ کو یہ بھی جانکاری دی گئی کہ اِس طرح کی بھرتی کے بعد اَفرادی قوت کی کمی کو بڑی حد تک دور کیا جائے گا۔