سروس رائفل سے گولی چلی

کشتواڑ//جموں صوبہ کے پہاڑی ضلع کشتواڑ کے مالی پتھ علاقہ میں ایک پولیس اہلکار مبینہ طور پر حادثاتی طور پر گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا جہاں وہ ناکہ ڈیوٹی پر تعینات تھا۔ حکام نے بتایاکہ آر ایس پورہ جموں کے رہنے والے پولیس کانسٹیبل اجیت سنگھ کی ایس ایل آر رائفل سے  حادثاتی طور پر گولی نکلی جس سے وہ شدید زخم ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ کانسٹیبل اجیت سنگھ کوضلع ہسپتال کشتواڑ لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ایس ایس پی کشتوار شفقت حسین بٹ نے پولیس اہلکارکے حادثاتی موت واقعہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔