سروائیکل کینسر پر توسیعی لیکچر کا اہتمام

راجوری//گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سیری، نوشہرہ میں فوج کی جانب سے ’’ سروائیکل کینسر(cervical cancer)کے روک تھام‘‘ کیلئے ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔لیکچر میں 85طالبات اور تدریسی عملہ نے شرکت کی۔لیکچر سے طالبات میں بیماریوں جیسے کہ’ سروائیکل کینسر‘  جو کہ آجکل جانکاری کے فقدان کی وجہ سے عام ہو گئی ہے، کی وجوہات اور احتیاطی اقدام سے بیداری پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ مقامی لوگوں نے فوج کے اس پہل کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے طلاب کو کافی فائدہ ہوگا۔ پروگرام سے کلال علاقہ کے عوام اور فوج کے درمیاں رشتے مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔