سرنکو ٹ میں میونسپلٹی کی غیر معیاری تعمیر | 1ہفتے میں ہی راستہ ٹوٹ گیا ،کارروائی کی مانگ

سرنکوٹ//سرنکوٹ قصبہ کی مسجد گلی میں میونسپلٹی کے زیر تحت ہوئی تعمیر کے ایک ہفتے ہیں ہی راستہ ٹوٹ گیا جس کے بعد مکینوں نے متعلقہ شعبہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ جان بوجھ کر غیر معیاری تعمیرات عمل میں لائی گئی ہیں جس کی وجہ سے کچھ ہی دنوں میں تعمیرات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔مکینوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ تعمیرات عامہ اور متعلقہ ٹھیکیدار کی آپسی ملی بھگت کی وجہ سے مسجد گلی کو جانے والا راستہ اس قدر غیر معیاری سامان ڈال کر تعمیر کیا گیا جو ایک ہفتے کے اندر ہی منہدم ہونا شروع ہو گیا ہے ۔عام لوگوں و تاجروں نے متعلقہ ملازمین و ٹھیکیدار کیخلاف سخت کارروائی کر نے کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ جلدازجلد اس کام کو معیاری کروایا جائے ۔