سرنکوٹ ہسپتال میں پروگرام کا انعقاد

سرنکوٹ//سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ میں ضلع ترقیاتی کونسل رکن شاہنواز چوہدری کی قیادت میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع ترقیاتی کونسل رکن سہیل شہزاد ملک ،میونسپل کونسل کے چیئر مین ممتاز احمد بجاڑ ،یس انڈیا فائونڈیشن کے ڈائریکٹر اور چیئر مین نے بھی شرکت کی ۔اس تقریب کے دوران فائونڈیشن کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی ۔فائونڈیشن کے اراکین نے بتایا کہ اس تنظیم کا اصل مقصد ملک کے مختلف حصوں میں تعلیمی سماجی ثقافتی اور طبی شعبوں کی ترقی دینا ہے۔اراکین نے کہاکہ فائونڈیشن 40سال سے زائد عمر کی بیوہ خواتین کی مالی معاونت کرنے کیساتھ ساتھ پسماندہ اور غریب طبقہ کے طلباء کو تعلیم کیلئے سہولیا ت فراہم کرنے میں اپنا رول اداکررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تنظیم کے اراکین کمزور طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں ۔اس موقعہ پر ہسپتال میں آکسیجن کنسنٹریٹر اور گیس سلنڈر بھی دئیے گئے ۔