سرنکوٹ // ایس ڈی ایم سرنکوٹ کی زیر نگرانی مستاندرہ کالا نالہ میں پرنئی پروجیکٹ کی سڑک واگزار کر دی گئی ۔پرنئی پروجیکٹ کی سڑک کو کچھ افراد کی جانب سے بند کیا گیا تھا جبکہ اس سلسلہ میں ایس ڈی ایم سرنکوٹ پولیس کی ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے اور انہوں نے مذکورہ سڑک کو وگزار کر وادیا ۔ایس ڈی ایم سرنکوٹ نے بتایا کہ 13 اکتوبر 2018 کو مقامی چند افراد نے سڑک کو پرنئی پروجیکٹ عملہ کے لئے بند کر دیا تھا تب بھی پولیس کے ذریعہ مکینوں سے سڑکوں کو واگزار کروایا گیا تھا جبکہ ایک بار پھر سے محمد بشیر، کبیر دین، محمد شبیر، محمد امین پسران محمد دین نے سڑک میں رکاوٹیں کھڑی کر کے پرنئی پروجیکٹ عملہ کیلئے سڑک کو بند کر دیا تاہم ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرنکوٹ ،ایس ایچ ائو ،نائب تحصیلدار کی قیادت میں ایک ٹیم موقعہ پر پہنچی اور انہوں نے سڑک کو وگزار کر دیا ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سرک بند کرنے والی پارٹی نے اس سے قبل عدالت کا رخ کیا تھا وہاں سے فیصلہ ان کیخلاف آیا تھا ۔انتظامیہ نے مقامی افراد کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ مذکورہ سڑک میں مداخلت نہ کریں جبکہ قانون کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔