سرنکوٹ پیٹرول پمپ سے پمروٹ پل تک سڑک کھڈوں میں تبدیل

 بختیار کاظمی

سرنکوٹ // سب ضلع سرنکوٹ کے پیٹرول پمپ سے پمروٹ پل تک جانے والی سڑک عرصہ دراز سے خستہ حالی کی شکار ہے ۔تار کول عرصہ دراذ سے اکھڑ کر سڑک کھڈوں میں ہو چکی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سرنکوٹ میں بیشتر مقامات پر سڑکوں کی حالت ٹھیک نہیں ہے جس کی وجہ سے عوام پریشانہے۔ سڑکوں پر بچھائی جانی والی تارکول کی میعاد پانچ سال تک کی ہوتی ہے لیکن مذکورہ سڑک پرمتعلقہ حکام کی جانب سے کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی اور نہ ہی مرمت کی گئی جس کے چلتے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایگزیکٹو انجینئر سب ڈویژن سرنکوٹ نے بتایا کہ مذکورہ سڑک کسی بھی پلان میں نہیں ہے، سرنکوٹ میں ڈویژن نیا قایم کیا گیا ہے، اب مذکورہ سڑک سٹی ٹاؤن پلان میں رکھی جائے گی تاکہ سڑک کی مرمت بہتر طریقے سے ہو سکے۔