سرنکوٹ پٹرول پمپ ۔شاہ جی رابطہ سڑک خستہ حال

سرنکوٹ//انتظامیہ کی جانب سے رابطہ سڑکوں کی بہتری کیلئے لاکھوں روپے کے فنڈز وگزار ہونے کے باوجود سرنکوٹ کی رابطہ سڑکوں کا حال بے حال ہوتا جارہاہے ۔سرنکوٹ کے مکینوں نے تعمیر اتی ایجنسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پٹرول پمپ تاشاہ جی رابطہ سڑک گزشتہ کئی برسوں سے خستہ حال ہوئی ہے لیکن اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 4کلو میٹر رابطہ سڑک کی نا تو نالیاں نکالی گئی ہیں اور نہ ہی اس پر تار کو ل بچھانے کا کوئی بندوبست کیا گیا ہے ۔غور طلب ہے کہ سڑک میں نکاسی نظام قائم نہ ہونے کی وجہ سے جہاں سڑک کھڈوں میں تبدیل ہو گئی ہے وہائیں ملحقہ علاقوں میں لوگوں کی زمینیں بھی متاثرہورہی ہیں ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ پونچھ و متعلقہ محکمہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ رابطہ سڑک کو جلدازجلد مکمل کر کے مکینوں کو سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کی مشکلات کم ہو سکیں ۔