سرنکوٹ میں گوجر کمپلیکس کی عمارت پر غیر قانونی قبضہ کیخلاف احتجاج

سرنکوٹ// سرنکوٹ تحصیل کمپلیکس کے سامنے گوجر طبقہ نے اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ کچھ افراد گوجر کمپلیکس کی عمارت پر غیر قانونی طورپر قبضہ کر رہے تاہم اس سلسلہ میں طبقہ کے لیڈر ان اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سرنکوٹ میں گوجر طبقہ کے بے روز گار نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے کیلئے ایک کمپلیکس تعمیر کیا گیا تھا لیکن مذکورہ عمارت پر درجہ چہارم کا ایک ملازم غیر قانونی طورپر قبضہ کر رہا ہے ۔مظاہرہ کے دوران ریاض احمد بجاڑ ،چوہدری عثمان غنی ودیگر ان نے الزام عائد کرتے ہو ئے کہاکہ گوجر طبقہ کی عمارت پر کچھ افراد ذاتی مکان بنارہے ہیں ۔انہوں نے ایس ڈی ایم سرنکوٹ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کی ملی بھگت کی وجہ سے غیر قانونی تجاوز کو روکا نہیں جارہاہے ۔اس سلسلہ میں ایس ڈی ایم سرنکوٹ نے بتایا کہ تعمیرات روکنے کیلئے ایک حکم جاری کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ گوجر کمپلیکس کی عمارت کو محکمہ تعمیر ات عامہ کی جانب سے بنایا گیا ہے ۔میو نسپلٹی سرنکوٹ کے ایگز یکٹو انجینئر نے بتایا کہ غیر قانونی تعمیرا ت کی شکایت موصول ہو تے ہی ایس ڈی ایم کو تحریر ی طور پر اطلاع دی گئی تھی جنہوں نے کام بند کروانے کیلئے حکم جاری کیا تھا ۔