سرنکوٹ میں گندگی لوگوں کیلئے مصیبت کا باعث

سرنکوٹ// سرنکوٹ میونسپلٹی کی ناقص کارگردگی کی وجہ سے عام لوگوں کر پریشانی کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔میونسپلٹی کی جانب سے جہاں جہاں بھی کوڑا دان نصب کئے گئے ہیں انہیں گزشتہ کئی دنوں سے صاف نہیں کیا جارہا ہے جس سے قصبہ میں بدبوپھیل رہی ہے ۔اسی طرح میونسپل کمیٹی سرنکوٹ کی جانب سے ایک کوڑا دان پولیس تھانہ سرنکوٹ کے قریب رکھا گیا ہے لیکن اس میں جمع گندگی کو گزشتہ کئی دنوں سے ٹھکانے نہیں لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کیساتھ ساتھ پولیس اہلکار بھی پریشانی کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں ۔مکینوں نے متعلقہ شعبہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ صفائی ستھرائی کا دھیان نہ رکھنے کی وجہ سے جہاں عام لوگ پریشان ہیں وہائیں مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ میونسپل حکام کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جاسکے۔