سرنکوٹ میں کچھ عناصر نے پاپئیں اکھاڑ پھینکی

بختیار کاظمی
سرنکوٹ//سرنکوٹ سب ڈویژن کے ترانوالی اور بفلیاز علاقوں میں گزشتہ کچھ دنوں سے پانی سپلائی ہی متاثر ہو گئی ہے جسکی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ میں کچھ لوگوں نے محکمہ جل شکتی کی جنرل سپلائی لائنیں ہی اکھاڑ دی ہیں جس کی وجہ سے ایک وسیع علاقہ کی سپلائی متاثر ہو گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے پانی سپلائی نہیں ہو رہا تھا تاہم متعلقہ محکمہ کے ملازمین نے سپلا لائنوں کا معائینہ کیا جس کے دوران معلوم ہو ا ہے کچھ عنا صر نے سپلائی لائنیں اکھاڑ پھینکی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ جہاں کچھ لوگوں نے سپلائی لائنیں توڑ دی ہیں وہائیں محکمہ کے ملازمین کیساتھ بھی بد تمیزی بھی کی گئی ہے ۔ اس ضمن میں ملحقہ علاقے کے لوگوں نے اے ای ای جل شکتی سے رجوع کیا توانہوں نے فوری طور پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایک خط زیر نمبر 15/PHES/295-99 مورخہ 17 جون 2022 کے تحت XEN جل شکتی پونچھ ایس ڈی ایم سرنکوٹ تحصیلدار سرنکوٹ کو ارسال کیا۔ ایس ایچ او سرنکوٹ نیاز احمد کو بغرض ایف آئی آر درج کرنے کے لئے ارسال کیا ۔اسی سلسلے میں علاقہ کے مقامی لوگوں نے محکمہ جل شکتی پی ایچ ای ایکسین سے اپیل کی ہے کہ پانی کی لائنیں اکھاڑنے والے نام نہاد غنڈوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ پینے کے پانی کی باقاعدہ فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ گھروں سے قدرتی چشمے بھی دور ہیں جس کی وجہ سے ان کو استعمال کیلئے پانی بھی لانا مشکل ہو گیا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں سپلائی نظام کو جلدازجلد بحال کر کے اس عمل میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔