پونچھ//ٹیچرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی سرنکوٹ کا ایک اہم اجلاس سہڑی خواجہ میں منعقد ہوا جس کی صدارت فورم کے تحصیل صدر بدردین راتھر اور زونل صدر سرنکوٹ سید محمد یوسف شاہ نے کی ۔میٹنگ میں طلباء کی درس و تدریس کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ اگر اسکول نہ کھولیں تو کس حکمت عملی سے بچوں کی تعلیم کی کمی کو پورا کیا جا سکے ۔کمونٹی کلاسیز یا آن لائن کلاسز ہو توجہ سے کام لیا جائے۔جہاں بچوں کے درس و تدریس کے معاملے پر بات ہوئی وہیں پر اساتذہ کے مختلف مسائل پر بھی گفتگو شنید کی گئی۔ میٹنگ میں سب سے اہم مسئلہ رہا وہ تھا سروس ریکارڈ اساتذہ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سروس ریکارڈ نامکمل ہے کیونکہ سابقہ زونل ایجوکیشن آفیسر کی ریٹائرمنٹ ہو چکی ہے مگر سروس بک پر ان کے دستخط نہیں ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اساتذہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ سے گزارش کی ہے کہ ان کا سروس ریکارڈ مکمل کروایا جائے ۔سید محمد یوسف نے اپنے خطاب میں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کی طرف سے 2018/19 میںبیت الخلاء بنوائے گئے تھے مگر اس کا پیسہ ابھی تک واگذار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے چیف ایجوکیشن آفیسر سے مطالبہ کیاکہ جلد ہی پیسہ وگزار کیا جائے ۔ اجلاس میں سید علی مرتضی سیکرٹری نشرواشاعت جموں ڈویژن ،عبدالمجید خواجہ جنرل سیکریٹری زون سرنکوٹ ،چوہدری نور احمد نائب صدر سرنکوٹ،عارف بھٹی سیکریٹری نشرواشاعت، عبدالکریم ،شفاعت پٹھان ،الیاس احمد شاہ ،بلال احمد،عبدال معروف ،محمد فاروق ،اقبال بھٹی ،عبدالخالق،کبیر دین ،ریاض احمد ،محمد رضا ،معروف حسین شاہ جہانگیر احمد ، الفاظ احمد ،ظہور احمد ،مبشر حسین ،فاروق حسین ،شمیم احمد ،وغیرہ وغیرہ بھی موجود تھے۔