سرنکوٹ میں ٹریفک پولیس کی کارروائی

سرنکوٹ//سرنکوٹ میں ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 14گاڑیاں ضبط کر لی جبکہ کئی دیگر گاڑیوں کے چالان بھی کئے گئے ۔ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈی ٹی آئی ٹریفک شوکت امین کی قیادت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے مختلف جگہوں پر ناکوں کے دونوں قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی ۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران ڈرائیوں کے لائسنس ،گاڑیوں کے کاغذات ،تیز رفتار ودیگر قانونین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران پنجاب نمبر والی گاڑیوں کے چالان بھی کئے گئے ۔کارروائی کے دوران 14گاڑیاں ضبط کرلی گئی جبکہ 31گاڑیوں کے کورٹ چالان بھی کئے گئے ۔ٹریفک حکام نے ڈرائیوروں و گاڑیاں کے مالکان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک قوانین کو سختی کیساتھ عمل کیا جائے ۔