سرنکوٹ میں مویشی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

 سرنکوٹ//جموں وکشمیر پولیس نے سرنکوٹ میں ایک ناکے کے دوران مویشی اسمگلنگ کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے مویشیوں کو لر جارہی 6گاڑیوں کو ضبط کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ مویشی سمگلر مغل شاہراہ کے ذریعہ مویشیوں کو ٹاٹا موبائل گاڑیوں پر لوڈ کر کے سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے تاہم اس سلسلہ میں ملی جانکاری کے بعد سرنکوٹ میں ناکہ لگاکر مذکورہ گاڑیوں کو ضبط کرلیاگیا ۔انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں کو ضبط کر کے پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا جبکہ اس دوران 36مویشیوں کو باز یاب کروالیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ اس کوشش میں شامل گاڑیاں زیر نمبر JK12A/7850 ،JK12/6383 ،JK12B/0920 ،JK12A/2833 ، JK21/6833 اور JK12A/2833 کو ضبط کرتے ہوئے ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کرلیا گیاہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں سرنکوٹ پولیس سٹیشن میں مختلف مقدامات درج کرتے ہوئے مزید تحقیقاتی عمل شروع کر دیا ہے ۔