سرنکوٹ میں مارکیٹ چیکنگ

 
سرنکوٹ// سرنکوٹ مارکیٹ چیکنگ کے دوران انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث دکانداروں کو جرمانہ بھی کیا گیا ۔محکمہ امور صارفین اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے نائب تحصیلدار سرنکوٹ کی قیادت میں شروع کی گئی مہم کے دوران صفائی ستھرائی کیساتھ ساتھ ،سبزیوں ،اشیاء ضروری ،پھلوں ودیگر ساز و سامان کے معیار کا جائزہ لیا گیا ۔اس مہم کے دوران غیر معیاری ساز و سامان فروخت کرنے پر محکمہ امور صارفین کی ٹیم کی جانب سے دکانداروں کو 800روپے جبکہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے 700روپے جرمانہ بھی کیا گیا ۔اس مہم کے دوران غیر قانونی طور پر استعمال کئے جانے والے 3کلو لفافے بھی ضبط کر لئے گئے ۔نائب تحصیلدار سرنکوٹ تعارف حسین شاہ نے بتایا کہ ماہ صیام کے سلسلہ میں مارکیٹ چیکنگ کی گئی جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔انہوں نے کہاکہ دکانداروں کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ اشیاء ضروری کی قیمتوں کے سلسلہ میں ریٹ لیسٹ کو چسپاں رکھیں اور صارفین کو معیاری ساز و سامان فراہم کریں ۔