سرنکوٹ میں عازمین حج کیلئے ویکسین کا اہتمام

سرنکوٹ //محکمہ صحت کی طرف سے سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ میں عازمین حج کیلئے ویکسین کا اہتمام کیاگیاتھا جس دوران اڑتیس عازمین کو ویکسین دی گئی ۔یہ تمام وہ لوگ ہیں جنہیں اس بار حج کی سعادت کیلئے منتخب کیاگیاہے ۔ان میں انتیس مرد جبکہ نو خواتین عازمین ہیں ۔ویکسین کے علاوہ انہیں طبی اسناد بھی دی گئیں ۔بلاک میڈیکل افسر سرنکوٹ ڈاکٹر پرویز احمد خان نے بتایاکہ تمام عازمین کو ویکسین اور اسناد دی گئی ہیں تاکہ انہیں دوران سفر کسی قسم کی مشکل کاسامنا نہ کرناپڑے ۔