سرنکوٹ میں سکل ڈیو لپمنٹ پر بیداری پروگرام منعقد

 سرنکوٹ //فوج کی جانب سے سرحدی ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقہ میں’ سکل ڈیو لپمنٹ ‘کے عنوان سے ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔یوتھ سنٹر سرنکوٹ میں منعقدہ بیداری پروگرام میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر فوج کی جانب سے نوجوانوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کر دہ اسکیموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔ماہرین نے کہاکہ پردھان منتری کوشال وکاس یوجنا (PMKVY)کے تحت کئی کورس شروع کئے گئے ہیں ۔انہوں نے نوجوانوں کو مذکورہ اسکیم کے تحت روز شروع کر نے کیلئے بنیادی اہلیت ودیگر احتیاطی تدبیروں کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی ۔اس موقعہ پر ماہرین نے نوجوانوں کے متعدد سوالات کے جوابات بھی دئیے ۔نوجوانوں نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی مذکورہ عمل کو جاری رکھا جائے گا ۔