سرنکوٹ میں بیٹی بچائو۔بیٹی پڑھائوسے متعلق بیداری پروگرام

 
سرنکوٹ// آئی سی ڈی ایس سرنکوٹ کی جانب سے سی ڈی پی او سرنکوٹ تاج النساء کاظمی کی قیادت میں ہاڑی کے مقام پر بیٹی بچائو ۔ بیٹی پڑھاو سے متعلق بیداری کیمپ کا انعقادکیا گیا۔ اس موقعہ پر آئی سی ڈی ایس سرنکوٹ کا عملہ اور مقامی لوگوں نے کیمپ میں شمولیت اختیار کی ۔اس موقعہ پر عملہ نے بیٹی بچاو اور بیٹی پڑھاو کے حوالے سے پروگرام پیش کیا اور لوگوں کو بیٹیوں کی اہمیت کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔اس موقعہ پر تاج النساء کاظمی نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی کو ہر حال میں بہتر تعلیم دی جانی چاہیے جس کی آج کے دورمیں اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے کی تعلیم  ایک فرد تک محدود رہتی ہے جبکہ بیٹی کی تعلیم کو پورے خاندان کی تعلیم سمجھا جاتا ہے۔اس کو فروغ دینے پرزوردیاگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بیٹیوں کو بیٹے کے برابر اہمیت دینی چاہیے اور چونکہ بیٹیوں کو اللہ تعالی کی رحمت مانا گیا ہے۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے موصوفہ کے کام کاج کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ جب سے موصوفہ نے اس محکمہ کو سنبھالا ہے تب سے لوگوں کو کافی اہم موضوعات کے متعلق جانکاری فراہم ہوئی ہے۔ اور متعلقہ محکمہ سے جانکاری فراہم ہوتی رہتی ہے جس سے فائدہ مل رہا ہے۔