سرنکوٹ//سرنکوٹ میں جموں وکشمیر بینک کی جانب سے نصب کردہ اے ٹی ایم مشینیں صارفین کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی ہیں ۔صارفین نے بتایا کہ سرنکوٹ قصبہ میں نصب کردہ اے ٹی ایم مشینیں گزشتہ ئی عرصہ سے بند پڑی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے صارفین کیلئے محض ایک مشین دستیاب رکھی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ روزانہ درجنوں کی تعداد میں صارفین اے ٹی ایم مشین کے سامنے قطارو ں میں انتظار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں بینک حکام سے کئی مرتبہ اپیلیں کی گئی لیکن مشینوں کی مرمتی کے سلسلہ میں کوئی عملی کام نہیں کیا جارہا ہے ۔غور طلب ہے کہ سرنکوٹ قصبہ میں مختلف بینکوں کی جانب سے 6اے ٹی ایم مشینیں نصب کی گئی تھی جن میں سے صرف 1مشین ہی چل رہی ہے جبکہ دیگر کئی عرصہ سے بند پڑی ہوئی ہیں ۔ان اے ٹی ایم مشینوں میں سے 2سٹیٹ بینک آف انڈیا جبکہ 4مشینیں جموں وکشمیر بینک کی جانب سے نصب کی گئی ہیں ۔صارفین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ اے ٹی ایم مشینوں کو جلداز جلد ٹھیک کرکے سہولیات میسر کی جائیں ۔