سرنکوٹ میں آج سے شراب بند

 سرنکوٹ// مرکزی جامع مسجد سرنکوٹ میں بعد نماز جمعہ کو ائمہ مساجد اور سیول سوسائٹی کا ایک اجلاس منعقد ہواجس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیاگیاکہ آج سے سرنکوٹ میں مکمل طور پر شراب بندی ہوجائے گی ۔اس موقعہ پر بتایاگیاکہ اقبال نگر میں واقع شراب خانے کو بند کرنے کیلئے اکتیس مارچ 2018 تک کی مہلت دی گئی تھی اور اس کے مالک نے اسے بند کردیاہے جو بہت ہی خوشی کی بات ہے ۔یہ اجلاس میں مفتی سید بشارت حسین شاہ کی قیادت میں منعقد ہوا۔اس موقعہ پر مفتی بشارت نے کہا کہ انہوںنے شراب خانہ کے مالک اور ان کے رشتے داروں نے شراب بندی سے اتفاق کیاہے ۔انہوںنے کہاکہ شراب کے مسئلے پر یہاں کے نوجوان بھی سرگرم ہیں اور کئی بار احتجاج اور ریلیاں ہوچکی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اب متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیاگیاہے کہ شراب بندی کی جائے گی ۔ان کاکہناتھاکہ مقامی انتظامیہ نے بھی اجازت مانگی تھی کہ اکتیس تاریخ تک موقعہ دیاجائے جس کے بعد شراب بندی ہوجائے گی ۔انہوںنے کہاکہ یہ سرنکوٹ میں شراب جیسی لعنت کو ختم کرنے کیلئے ایک اہم اقدام ہے اور اب اس کا کاروبار نہیں ہوناچاہئے ۔انہوںنے کہاکہ اگر پھر سے شراب کاکاروبار شروع ہواتو اس سے حالات خراب ہوسکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ منشیات کا بھی اسی طرح سے خاتمہ ہوناچاہئے ۔اس موقعہ پر امام و خطیب جامع مسجد سرنکوٹ عبدالمصطفیٰ ، مولانا ریاض حسین ، نظر بخاری، سید مشتاق حسین شاہ ، سید افتخار حسین شاہ، فضل منہاس ،طارق منہاس، حمید منہاس،اظہر منہاس وغیرہ بھی موجودتھے ۔