سرنکوٹ میونسپلٹی کی ناقص کارکردگی

 سرنکوٹ//سرنکوٹ قصبہ میں انتظامیہ بالخصوص میونسپل کمیٹی کی نا قص کارکردگی کی وجہ سے صفائی ستھرائی کا مکمل فقدان پایا جارہا ہے جس کی وجہ سے مقامی تاجروں کیساتھ ساتھ عام راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔تاجروں نے متعلقہ شعبہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی دنوں سے قصبہ میں صفائی ستھرائی کی جانب کوئی دھیان ہی نہیں دی جارہا ہے جس کی وجہ سے جہاں تاجروں کو بدبو سے پریشانی کا سامنا کرناپڑرہا ہے وہائیں عام راہگیروں کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات درپیش ہیں ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ صرف دفاتر تک محدود رہتی ہے جبکہ زمینی سطح پر کوئی کام ہی نہیں کیا جارہا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ صفائی ستھرائی کیلئے طفیل تسلیاں دی جارہی ہیں تاہم زمینی سطح پر صورتحال اس کے برعکس ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کی جینا مشکل ہو تا جارہا ہے ۔تاجروں و مکینوں نے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ گلی کوچوں اور نالیوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان کی مشکلات کم ہو سکیں ۔