سرنکوٹ//سرنکوٹ صدر مقام پر میونسپل حکام کی لاپرواہی کی وجہ سے تحصیل کمپلیکس کے سامنے سڑک کھڈوں میں تبدیل ہو چکی ہے جس کی وجہ سے عام راہگیروں کیساتھ ساتھ تحصیل میں آنے والوں کو بھی مشکلات کا سامناکرناپڑتا ہے ۔مکینوں و راہگیروں نے میعلقہ حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ تحصیل کمپلیکس کے سامنے کافی تعداد میں کھڈے پڑے ہوئے ہیں جبکہ ان کھڈوں میں جمع گندہ پانی و مٹی لوگوں کے راستے کی بڑی رکائوٹ بن چکی ہے لیکن ابھی تک متعلقہ حکام نہ تو مذکورہ خراب نظام کو ٹھیک کرنے میں کوئی دلچسپی ظاہر کررہے ہیں اور نہ ہی تحصیل انتظامیہ اس سلسلہ میں کوئی قدم اٹھا رہی ہے ۔مقامی لوگوںنے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ میونسپل کمیٹی اراکین کو ہدایت جاری کی جائے تاکہ تحصیل کمپلیکس کے سامنے راستے کی مرمت کی جائے ۔
سرنکوٹ میونسپلٹی کی لاپرواہی
