سرنکوٹ تاپوٹھہ سڑک خستہ حالی کاشکار

سرنکوٹ//جموں پونچھ شاہراہ کا سرنکوٹ سے پوٹھہ حصہ انتہائی ابتر حالت میں ہے جہاں کھڈے ہی کھڈے بنے ہوئے ہیں جبکہ نالیوں کا نام و نشان تک نہیں ۔ محکمہ گریف سال میں ایک بار آکر روڈ کے کھڈے بھر دیتاہے لیکن کام ہوتے ہی پھر سے سڑک کی حالت ویسی ہی ہوجاتی ہے ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ سڑک کے اس حصے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی اور یہاں کھڈے ہی کھڈے بنے ہوئے ہیں جبکہ نالیاں بھی نہیں رہیںجس کی وجہ سے بارش کا سارا پانی سڑک پر آجاتاہے۔لوگوں نے بتایاکہ محکمہ گریف نے گزشتہ روز کھڈوں میںمٹی ڈالی مگر بارش ہوتے ہی یہ کیچڑ بن گئی اور ایسے حالات میں گاڑیوں کو حادثے کا خطرہ رہتاہے ۔پوٹھہ کے ایک مقامی شخص نثار حسین نے بتایا کہ اارمی پوسٹ پوٹھہ کے نزدیک سڑک کی حالت زیادہ ہی خراب ہے جہاں نالیاں نہ ہونے کی وجہ سے سارا پانی سڑک اور لوگوں کی زمینوں میں چلاجاتاہے ۔ان کاکہناہے کہ انہیں اس روڈ کو قومی شاہراہ کہتے ہوئے شرم محسوس ہوتی ہے ۔ان کاکہناہے کہ اب یاترا شروع ہونے جارہی ہے جس میں ملک بھر سے یاتری آئیںگے جو یہاں دیکھ کر کیا سمجھیںگے ۔