سرنکوٹ بائی پاس سڑک کی تعمیر شروع

سرنکوٹ//جموں پونچھ شاہراہ پر پوٹھ آرمی کیمپ کے مقام سے ایم ای ایس سرنکوٹ تین کلو میٹر سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیاگیاہے اور یہ روڈ سرنکوٹ بائی پاس کہلائے گی ۔مقامی لوگوںکی یہ دیرینہ مانگ رہی ہے کہ بائی پاس سڑک نکالی جائے تاکہ بار بار جام لگنے کا سلسلہ ختم ہوسکے جس کے نتیجہ تاجروں کا کاروبار متاثر ہوتاہے اور ساتھ ہی راہگیروں کو چلنے کاراستہ نہیں ملتا۔اس نئی سڑک کی تعمیر کاکام شرو ع ہونے پر مقامی لوگوں میں خوشی پائی جارہی ہے ۔ پوٹھہ کے مشتاق حسین شاہ اور افضل شاہ نے بتایا کہ اس سڑک سے بیلے اور ہوائی پٹی کے آس پاس کے لوگوں کو بھی فائدہ ہوگااور بازار سے ٹریفک کا دبائو کم ہوجائے گا۔سڑک کاکام شروع کرنے کے موقعہ پر محکمہ تعمیرات عامہ کا عملہ بھی موجو دتھا۔محکمہ کے اے ای ای اشفاق مغل نے بتایا کہ یہ سڑک تین کلو میٹرپر مشتمل ہے جس کا کل تخمینہ تین کروڑ روپے لگایاہے۔انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ سڑک کاکام بہت جلد مکمل ہوجائے گا۔ان کے ہمراہ جونیئر انجینئر معراج شیخ ،طارق خان اور دیگر ملازم بھی تھے ۔