سرمد حفیظ کو ناظم اطلاعات کا اضافی چارج

 سرینگر//حکومت نے سیکرٹری اطلاعات سرمد حفیظ کو محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے ناظم کا اضافی چارج بھی سونپا ہے۔یہ چارج اُن کے پاس محکمہ کے ڈائریکٹر طارق احمد زرگر کی حج واپسی تک رہے گا۔واضح رہے کہ طارق احمد زرگر فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے چھٹی پر ہیں۔دریں اثنا سرمد حفیظ نے آج میڈیا کمپلیکس سرینگر کا دورہ کر کے ذاتی طور پر محکمہ کے کام کاج کا جائیزہ لیا۔سیکرٹری موصوف نے محکمہ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ان کے کام کاج کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی۔