سرینگر //نیشنل کانفرنس لیڈر و سابق اسمبلی ممبر عیدگاہ مبارک گل نے کل عیدگاہ کے کئی علاقوں کادورہ کیااور کرشبل،چونچ فقیر،پالہ پورہ،نور باغ،سعد پورہ وغیرہ میں عوامی وفود سے ملاقات کی ۔وفود نے انہیں درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا ۔مبارک گل نے گورنر سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سخت ترین سردیوں کے ایام کے دوران عوام کے لئے راشن،کھانڈ ،گیس،پانی اور بجلی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ان سردیوں کے ایام میں کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے۔ مبارک گل نے عوام سے پرزور اپیل کی کہ آنے والے اسمبلی الیکشن میں اپنے قیمتی ووٹ سے نیشنل کانفرنس کو ہی کامیاب بنائیں تاکہ ریاست کے لوگوں کے مسائل و مصیبتوں کا خاتمہ ہوسکے۔
سرما کے دوران عوامی مشکلات کا ازالہ کرنیکی ضرورت
