سرینگر//مرکزی وازات داخلہ نے موسم سرما سے قبل کنٹرول لائن پر دراندازی کی کوششوں میں امکانی اضافے کے پیش نظر فورسز کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے ۔وزارت داخلہ نے فورسز کو لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر دراندازوں پر کڑی نگاہ رکھنے لیے لیے جدید سہولیات کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کشمیرنیوزسروس (کے این ایس) کے مطابق مرکزی وازات داخلہ نے موسم سرما سے قبل کنٹرول لائن پر دراندازی کی کوششوں میں امکانی اضافے کے پیش نظر کنٹرول لائن پر تعینات فورسز کوبڑے پیمانے پر ہوشیار اور متحرک رہنے کی ہدایت دی ہے تاکہ برف باری سے قبل دراندازی کی کوششوں ناکام بنا یا جائے۔ محکمہ کی طرف سے فورسز کو سخت ہدایت کی گئی ہے کہ موسم سرما کے دوران سرحدی علاقوں میں زیادہ برف باری کی باعث جنگجوئوں اس پار داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوتے جس کے لیے برف باری سے قبل ہی وادی میں داخل ہونے کے لیے بڑے پیمانے پر دراندازی کی تاک میں رہتے ہیں۔ محکمہ نے تازہ دایت میں فورسز کو سرحدوں پر ہمہ وقت چوکنا رہنا کی ہدایت کرتے ہوئے یہاں جدید آلات کے ذریعے جنگجوئوں کی نقل و حمل پر کڑی نگاہ رکھیں ۔ فورسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ جدید سولیات سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے جنگجوئوں کی اس پار داخل ہونے کی کوششوں کو بھر پور جواب دیا جائے تاکہ آنے والے موسم سرما پرامن طور پر اختتام پذیر ہوسکے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وادی کشمیر میں شمالی کشمیر کے سرحدی پٹیوں جن میں کپوارہ، کیرن، ٹنگڈار، اوڑی، بانڈی پورہ شامل ہیں میں دراندازی کی زیادہ کوششوں کا امکان رہتا ہے لہٰذا ان علاقوں میں خصوصا فورسز کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
سرما سے قبل کنٹرول لائن پر دراندازی میں اضافے کا امکان
