سرمائی تعطیلات توسیع خارج از امکان نہیں

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر //یکم مارچ سے برفباری کے ایک اور مرحلے کی پیشگوئی کے بیچ ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر نے کہا ہے کہ موسمی صورتحالمد نظر رکھتے ہوئے سکولوں میں سرمائی تعطیلات بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائیگا۔ ناظم تعلیم کشمیرنے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جو پیشگوئی کی گئی ہے کہ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم دیکھیں گے کہ اگر بھاری برفباری ہوئی اور ایسا لگا کہ بچے سکول نہیں پہنچ پائیں گے تو کوئی فیصلہ لئے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھاری برفباری ہونے کے پیش نظر تعطیلات میں توسیع کا امکان ہے۔