سرمائی تعطیلات : 8ویں تک 6دسمبر اور12ویں تک 17دسمبر سے

 سرینگر //جموں وکشمیر کے سرمائی زون کے تحت آنے والے نجی اور سرکاری سکولوں کیلئے گورنر انتظامیہ نے سرمائی تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔جمعرات کو محکمہ تعلیم نے ایک آڈر زیر نمبر 933.eduOF 2018جاری کرتے ہوئے پہلی جماعت سے لیکر 8ویں جماعت تک 6سمبر سے 2مارچ 2019تک چھٹیوں کو منظوری دی ہے ۔ حکم نامے کے مطابق 9ویں جماعت سے 12ویں جماعت تک کیلئے 17دسمبر کو سکول بند ہو کر 23فروری کو کھولیں گے ۔