سرمائی تعطیلات مکمل: آج سے مڈل اور پرائمری اسکول کھلیں گے:ناظم تعلیمات

ٔسرینگر//ناظم تعلیم کشمیرڈاکٹرجی این یتونے واضح کیاکہ شیڈول کے مطابق 5مارچ سے وادی میں سبھی اسکول کھل جائیں گے اورسرمائی تعطیلات کے بعددرس وتدریس کاعمل بحال ہوجائیگا۔اس دوران معلوم ہواکہ کشمیروادی میں سالانہ امتحانات کیلئے مارچ سیشن کئے جانے کااعلان اگلے ہفتے کیاجائیگا۔ حالیہ دنوں کی بارشوں اوربرف باری کے بعدتعلیمی اداروں کی سرمائی تعطیلات میں مزیداضافہ کئے جانے کی افواہوں کویکسرمستردکرتے ہوئے ناظم تعلیم کشمیرڈاکٹرجی این یتونے واضح کیاکہ 5مارچ سوموارسے کشمیروادی اورجموں کے سرمائی زون کہلانے والے علاقوں میں پرائمری تاآٹھویں جماعت تک کیلئے درس وتدریس کاعمل بحال ہوگا۔ڈاکٹریتونے بتایاکہ پہلے کے اعلان شدہ شیڈول کے مطابق کشمیروادی میں سوموارسے مڈل تک کے سبھی اسکول بھی کھل جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہائی اورہائراسکنڈری درجے تک کے طلاب کی تعلیمی سرگرمیاں گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں شروع ہوچکی ہیں اوراب پروگرام کے مطابق سوموارسے پرائمری اورمڈل کلاس تک زیرتعلیم طلاب بھی اسکول جائیںگے ۔انہوںنے واضح کیاکہ سرمائی چھٹیوں میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا۔