بیجنگ//بیجنگ سرمائی اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کا چیلنج اس وقت ختم ہو گیا جب الپائن اسکیئر محمد عارف خان بدھ کے روز یہاں مردوں کے سلالم مقابلوں میں ریس مکمل کرنے میں ناکام رہے ۔ وہ اس کھیل میں حصہ لینے والے ہندوستان کے واحد الپائن اسکیئر تھے ۔ وہ اس کے علاوہ ایک ہی ایڈیشن کے دو ایونٹس جائنٹ سلیلم اور سلیلم کے لیے کوالیفائی کرنے والے پہلے ہندوستانی بھی ہیں۔واضح رہے کہ مقابلے میں حصہ لینے والے 87 شرکاء میں سے صرف 52 ہی ریس مکمل کر سکے ۔ پہلی ریس مکمل کرنے والے کھلاڑی میڈل کی دوڑ میں آگے بڑھیں گے ۔ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ عارف خان اس سے قبل اتوار کو جائنٹ سلیلم ایونٹ میں دوسری دوڑ کے بعد 2.47.24 کے وقت کے ساتھ 45 ویں نمبر پر رہے تھے ، جب کہ وہ جائنٹ سلیلم کے پہلے رن میں انہوں نے 53 ویں مقام حاصل کیا تھا۔ یواین آئی
سرمائی اولمپکس میں سلیلم ایونٹ میں ہندوستان کا چیلنج ختم
