کراچی/ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی بیٹے عبداللہ کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں آرام کررہے ہیں لیکن محلے میں اپنے بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔سرفراز احمد نے ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ پر شیئر کی اور لکھا کہ ’کچھ عرصہ پہلے میں اس گلی میں کرکٹ کھیلتا تھا اب میرے بیٹے کی باری ہے۔‘دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے بھی ویڈیو شیئر کی گئی اور کہا کہ ’کچھ ایسا ہے ہمارا کپتان، کیا بات ہے چیمپئن کپتان کی، سرفراز کے بیٹے عبداللہ آئندہ چند سالوں میں گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ادھر انگلش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز جو روٹ بھی بچے کے ساتھ کرکٹ کھیلتے نظر آرہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ فیملی کے لیے ٹائم نکلنا سب سے اچھا ہے، میرے لیے ہر دن فیلڈنگ کا دن ہوتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی دورہ جنوبی افریقا کے دوران سرفراز احمد کی بیٹے کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سرفراز نیلسن منڈیلا اسکوائر پر بیٹے عبداللہ اور مقامی بچوں کے ہمراہ ریس لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں، خوش بخت نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ سرفراز کا اصل چہرہ ہے جو انتہائی سادہ لوح انسان ہیں۔
سرفراز احمد کی بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل
