سرفراز احمد پاکستان کو ورلڈ کپ جتوا سکتے ہیں: شاہد آفریدی

 کراچی/ پی ایس ایل فور میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے ممتاز آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ سرفراز احمد بہترین قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور وہ پاکستان کو عالمی کپ جتوا سکتے ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم میں منیحر ندیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ دو سال سے کرکٹ نہ کھیلنے کے سبب  میری خواہش تھی کہ اپنے شہر کراچی میں کھیلوں،اپنے شہر میں اپنے لوگوں کے سامنے کھیلوں جہاں میں پلا اور بڑا ہوا، پی ایس ایل فور کے لاہور سے کراچی میچز منتقل ہونے کے سبب میری خواہش پوری ہوگئی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمار ا شہر اور ملک کرکٹ کو مس کر رہا ہے تاہم اب لیگ اور اس کے کھلاڑیوں کی وجہ سے پاکستان میں کرکٹ لوٹ آئی ہے۔