سردی کی شدت، محکمہ صحت کی ایڈوائزری

سرینگر /اشفاق سعید/وادی میں جاری سردی کے شدید لہر کے بیچ محکمہ صحت نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شراب سگریٹ نوشی اور دیگر نشیلی ادویات کا استعمال نہ کریں جبکہ چھاتی میں درد محسوس ہونے پر فوری طور ڈاکٹر سے رابطہ قائم کریں ۔محکمہ نے بچوں عمر رسیدہ افراد کو سردی موسم کے دوران گھروں سے باہر نہ آنے کی صلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زیادہ تر گھروں میں ہی رہیں اور اپنے جسم کو گرم رکھیں ۔محکمہ صحت نے ایڈوائزی میں کہا ہے کہ لوگوں کو گرم ملبوسات کا استعمال کرنے کے علاوہ باہر نکلنے کے دوران ہاتھوں میں دستانے ،سر پر ٹوپی اور پیروں میں گرم موزے پہنچے چاہیں ۔محکمہ نے مزید کہا ہے کہ وہ کھانے پینے میں بھی احتیاط برتیں ۔متوازن کھانا کھائیں اور ساتھ میں گرم مشروبات کا استعمال کریں تاکہ ان کے جسم میں گرمی پیدا ہو ۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ شراب اور سگریٹ کا استعمال نہ کیا جائے ۔ ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ لوگوں کو چاہئے کہ زیادہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور جو لوگ کام کے سلسلے میں گھروں سے باہر جاتے ہیں وہ اپنے منہ ڈھانپ کر باہر جائیں اس کے ساتھ ساتھ ایک ہی جگہ ایک گھنٹہ سے زیادہ نہ بیٹھیں بیچ بیچ میں کھڑا ہوکر چند قدم چہل قدمی کریں تاکہ جسم میں خون دوڑ کر گرمی پیدا کرے ۔ ہائی بلد پریشر اور دل کی بیماریوںمیں مبتلاء افرادکو سردی سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے کیوں کہ منفی درجہ حرارت میں خون جم جاتا ہے اس کے علاوہ دل بھی اپنا کام بہتر طریقے سے نہیں کرپارہا ہے اسلئے احتیاط برتنا ضروری ہے ۔محکمہ صحت کی ایڈوائزری کے مطابق سردموسم میں زیادہ تر دل کا دورہ اور سٹروک آنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس لئے کوشش کریں کہ جسم کو جتنا ہو سکے گرم رکھیں ۔ چھاتی میں درد محسوس ہونے پر فوری طور ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کی بھی تلقین کی گئی ہے۔