سرحدی گائوں پوکھرنی پانی سے محروم ایل جی سے فریادی،سکیم پر کام شروع ،مسئلہ حل ہوگا:حکام

رمیش کیسر

نوشہرہ // نوشہرہ کے سرحدی گاؤں پوکھرنی کے لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے گاؤں میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کیا جائے۔سرحدی گاؤں پوکھرنی کے لوگوں نے بتایا کہ ان کے گاؤں میں پینے کے صاف پانی کی قلت ہے لیکن محکمہ جل شکتی حکام پینے کے پانی کی قلت پر قابو پانے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھا رہے ہیں۔وہ لیفٹیننٹ گورنر اور محکمہ جل شکتی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس تناظر میں گاؤں میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کیا جائے۔جب اس سلسلے میں جل شکتی محکمہ کے عہدیدار سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ جل جیون مشن کے تحت پوکھرنی گاؤں میں بننے والی سکیم کا کام شروع ہوچکا ہے اور جلد ہی پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔