سرحدی متاثر ین میں مالی امداد تقسیم

 
منڈی //ضلع پونچھ کے سرحدی علا قوں کے متاثر ین میں جامعہ ضیاء العلوم کے شعبہ خدمت خلق تنظیم امداد المستحقین کی جانب سے مالی امداد تقسیم کی گئی ۔تنظیم کی جانب سے سرحدی علاقے قصبہ، مندھار ،کیرنی ،شاہپور علاقوں میں ہوئی زبردست گولہ باری کے دوران زخمی ہوئے افراد میں پچاس ہزار روپے کی مالی معاونت فراہم کی گئی ۔فائرنگ کے دوران ہوئی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جامعہ کے مہتمم اور ممبر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ مولانا غلام قادر نے کہا کہ ہندوپاک کی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ اس طرح کی اشتعال انگیز یوں سے پرہیز کریں اور آپسی رشتوں کو بہتر کرکے عالمی امن کی خاطر اپنے رول کو وسعت دیں۔انہوں نے گولہ بھاری کی مذمت کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ پونچھ سے اپیل کہ وہ کسی بھی نا گہانی صورتحال کیساتھ نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رہے تاکہ مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے ۔انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سرحدی علا قوں میں رہائش پذیر لوگوں کی جان و لام کے تحفظ کر یقینی بنا یا جائے۔