عظمیٰ نیوز سروس
سانبہ//ضلع مجسٹریٹ سانبہ نے بھارتی شہری تحفظ سنہتا کی دفعہ 163کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے حکم دیا کہ ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ 02 کلومیٹر تک کے علاقوں میں کوئی بھی شخص/لوگ رات 10بجے سے صبح5بجے تک آگے نہیں بڑھیں گے ۔ نقل و حرکت ضروری ہونے کی صورت میں، فرد/افراد بی ایس ایف/پولیس حکام کو اپنے درست شناختی کارڈ پیش کریں۔کوئی بھی شخص حکم کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا اس کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو گا اور اس کے اجراء کی تاریخ سے ساٹھ دنوں کی مدت تک نافذ رہے گا، جب تک کہ اسے پہلے واپس نہ لیا جائے