سرینگر //نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بی ایس این ایل حکام سے کہا ہے کہ ریاست کے دور افتادہ علاقوں تک اپنی سروس پہنچانے میں سرعت لائیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک کشمیر کے اکثر سرحدی علاقے اس لازمی اور ضروری سہولیات سے محروم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹنگڈار ، مژھل ، کیرن ، کرناہ ،جمہ گنڈ ، کپوارہ اور ہندوارہ کے لوگوں نے اُن سے اپنے مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مواصلاتی سروس سے محرو م ہیں۔ ڈاکٹر فاروق پیر کو ٹیلی کام ایڈوائزی کمیٹی سرینگر ایس ایس اے کی ایک میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔
سرحدی علاقوں میں بی ایس این ایل سروس شروع کی جائے : ڈاکٹر فاروق
