سرحدی صورتحال تشویشناک:مونگا

سرینگر //بی جے پی کی مرکزی سرکار کی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیتے ہوئے پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر اور ایم ایل سی جی این مونگا نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی حفاظت کرنے میں ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیز فائر کی خلاف ورزی کے درجنوں واقعات میں عام شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کی جانیں تلف ہورہی ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امن معاہدے کی خلاف ورزی اور کشمیر میں بڑھتے ہوئے تشددکے واقعات مرکز اور ریاستی سرکار کی غلط پالیسیوںکا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر رہنے والے لوگوں کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے مگر ریاستی سرکار ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے۔