سرحدی صورتحال بدلنے کی کوششوںکا بھر پورجواب دیا جائیگا | ہندوستان دوست ممالک کی سلامتی میں اضافہ کرنے میں تعاون کیلئے تیار :راج ناتھ

یلھنکا //یواین آئی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ خطے میں استحکام اور خوشحالی کا ماحول بنانے کرنے کے لئے ہندوستان سلامتی کے شعبے میں صلاحیت سازی کی سمت میں دوست ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے ۔مسٹر سنگھ نے بدھ کو یہاں ایرو انڈیا شو کے دوران ائرفورس چیفس کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک جغرافیائی سیاسی محل وقوع میں جی رہے ہیں جس میں ممالک کو نہ صرف فوجی حملوں کا خطرہ درپیش ہے بلکہ کورونا جیسی بیماری بھی تباہی مچارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بحر ہند کے خطے میں ہندوستانی افواج کی صلاحیت اور طاقت کا مظاہرہ مختلف آفات کے دوران دنیا نے دیکھا ہے اور ہندوستان اپنے دوست ممالک کو فائدہ پہنچانا چاہتا ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ چین ہو یا پاکستان بھارت کسی بھی ملک سے جنگ نہیں چاہتا ہے تاہم ملک کی سیکورٹی اور سالمیت پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیںکیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی بھی سپر پاور ملک بھارت کی سالمیت کو نقصان پہنچنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کو بھر پور انداز میں جواب دیا جائے گا ۔  وزیر دفاع راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ ملک کی فوج نظم وضبط میں یقین رکھتی ہے اور اس کی مثالیں دیکر ممالک اپنی فوجیوں کے سامنے رکھتی ہیں ۔