سرحدوں کے آر پار انسانی جانوں کا زیاں

سرینگر// سرحدوں پرکشیدگی اورآرپارہلاکتوں کیخلاف مقامی انسانی حقوق کے کارکن محمداحسن اونتونے منگل کوپریس کالونی میں پُرامن احتجاج کیا۔انہوں نے انسانی جانوں کے زیاں پرتشویش ظاہرکرتے ہوئے عالمی برادری سے حدمتارکہ کی صورتحال اورکشمیرمسئلے کاسنجیدہ نوٹس لینے کی اپیل کی ۔ انٹرنیشنل فورم فارجسٹس اینڈہیومن رائٹس کے چیئرمین محمداحسن اونتونے پریس کالونی میں آکر کراس ایل اﺅسی مخالف لباس زیب تن کرکے یہاں سرحدی صورتحال اورآرپارانسانی جانوں کیخلاف صدائے احتجاج بلندکیا۔انہوں نے گولہ باری اورشلنگ بندکرﺅکامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سرحدوں کے دونوں اطراف فوجیوں کی طاقت آزمائی کاخمیازہ عام شہریوں کواپنی جانیں اوراملاک گنواکربھگتناپڑرہاہے۔احسن اونتونے کہاکہ بین الااقوامی اداروں نے کشمیرکی صورتحال سے عملاًاپنی آنکھیں پھیرلی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عالمی رہنماﺅںنے عراق،شام ، افغانستان اوردوسرے ایسے ممالک پرتوجہ مرکوزکررکھی ہے کیونکہ یہاں انکے اپنے مفادات ہیں جبکہ کشمیراورفلسطین کی جانب اب کوئی توجہ نہیں دی جاتی ہے جوکہ افسوسناک ہے۔