جموں//نیشنل کانفرنس کے سینئرلیڈر،سابق وزیروسینرنائب صدرسرجیت سنگھ سلاتھیہ نے وجے پوراسمبلی حلقہ کے ٹھنڈی کھوئی کیمپ رادھاسوامی ست سنگ آشرم کادورہ کرکے سرحدپرپاکستانی گولہ باری سے ہجرت کرکے آئے گولہ باری متاثرہ لوگوں کودرپیش پریشانیوں کاجائزہ لیا۔سلاتھیہ نے سرحدی گولہ باری سے متاثرہ کنبوں کے ساتھ بات چیت کی اورجان ومال کے نقصان کیلئے ان کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ سرحدی عوام کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔اس دوران سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے سرحدپارسے سانبہ،ہیرانگر،آرایس پورہ وغیرہ سرحدی علاقہ جات میں آئے دن ہونے والی گولہ باری سے ہورہے نقصانات پرتشویش کااظہارکیا۔انہوں نے گولہ باری کیلئے پی ڈی پی۔بی جے پی کوذمہ دارٹھہرایا۔سلاتھیہ نے حکومت سے پڑوسی ملک کے خلاف ٹھوس کارروائی عمل میں لانے کامطالبہ کیااورانتباہ دیاکہ اگرایسانہیں کیاگیاتونیشنل کانفرنس مرکزی اورریاستی سرکارکے خلاف ایجی ٹیشن شرو ع کرنے کیلئے مجبورہوجائے گی۔سلاتھیہ نے پاکستانی فوج کے سیزفائرکی وجہ سے جان بحق ہوئے بی ایس ایف جوان اورعام شہریوں کی ہلاکت پرافسوس کااظہارکیااورمہلوکین کے کنبوں کے ساتھ یکجہتی کی۔انہوں نے کہاکہ حکومت سرحدی علاقہ جات کے لوگوں کومحفوظ مقاما ت پررہائش ودیگرسہولیات فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔