سرتھل کشتواڑ میں سومو گاڑی کھائی میں جاگری، ایک جاں بحق،9زخمی

کشتواڑ//کشتواڑ سرتھل میں منگل شام چھ بجے ایک سومو گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگے۔ سومو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہرہوکر نیچے کھائی میں جاگری۔ حادثے کی خبر ملتے ہی بچاﺅ کاروائی شروع کی گئی اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
 ڈی ایس پی ہیڈکواٹر دیوندر بندرال نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ یہ گاڑی سرتھل سے کشتواڑ کی طرف محو سفرتھی اور یہ پاڈہ پانی کے مقام پر ڈیڑھ سو فٹ نیچے کھائی میں جاگری ۔سومو میں دس افراد سوار تھے جنہیں زخمی حالت میں ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص دم توڑ بیٹھا۔
جان بحق ہے شخص کی شناخت 35 سالہ چھتو رام ولد جودھ رام ساکنہ ترگام کے طور ہوئی ہے۔ جبکہ زخمیوں میں وجے کمار ولد جگدیش راج ، جگدیش راج ولد سنت رام ،سندیپ کمار ولد امر ناتھ، خیملا دیوی زوجہ پون کمار،ارجن کمار ولد امر چند سندیپ کمار ولد امر ناتھ ,سورج کمار ولد سبھاش چندر، نیکت کمار ولد ناراین داس، سونیتا دیوی زوجہ رگو ناتھ ساکنہ ترگام شامل ہیں۔