سراج ،رام بن میں شکتی کیندر سطح کا اجلاس

 رام بن //ضلع رام بن کے منڈل سراج کا شکتی کیندر سطح کا ایک اجلاس زیر قیادت انچارج بی جے پی شعبہ ٹریننگ اور انچارج ضلع رام بن راجیو چاڑک منعقد ہوا ۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چاڑک نے کہا کہ پنچایت اور بلدیاتی سطح کے انتخابات لوگوں کی رسائی اور ان کے مسائل جاننے کے لئے ایک اچھا پلیٹ فارم ہے۔انہوںنے عام آدمی کی آواز کو بوتھ سطح کے کارکنوں کے ذریعہ سے ہائی کمانڈ تک پہنچانے کا اصرار کیا ۔انہوں نے کہا کہ بوتھ لیول کارکنوں کی پارٹی میں ایک اہم ذمہ واری ہے کیونکہ بی جے پی فقط انتخابات کے زاویے سے کام نہیں کرتی ہے۔ بلکہ عام انسان کی بقا کے لئے لگاتار کام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان سمیلنوں سے زمینی سطح کے کارکنوں کی آواز ہائی کمانڈ تک پہنچانے میں مدد ملے گی، تاکہ عام لوگوں کے جائزمشکلات کا ازالہ ہو۔اس موقعہ پر وپن شرما ، رشپال سنگھ، جیون سنگھ کے علاوہ منڈل ٹیم اور شکتی کیندر کے سربراہ بھی موجود تھے۔